کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پہلی مرتبہ بگ 3 میں شامل کسی ملک کے کھلاڑیوں کی آئی پی ایل کیخلاف بغاوت کی ہے، انگلینڈ اور بھارت کا ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے پر کئی انگلش کھلاڑیوں نے آئی پی ایل میں شرکت سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کی لالچ میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ منسوخ کروانے والے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دنیا بھر کے شائقین اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خاص کر انگلینڈ کے ماہرین کرکٹ اور سابق کرکٹرز نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ کو رونا نہیں بلکہ آئی پی ایل کی وجہ سے انگلینڈ اور بھارت کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ منسوخ کروایا گیا۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میچ کی منسوخی سے انگلش کرکٹ بورڈ کو 31 ملین پاونڈ کا بھاری نقصان ہوا ہے، جبکہ اس تمام صورتحال میں انگلش کرکٹرز کی جانب سے بھی شدید ردعمل دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے کئی نامور کرکٹرز نے آئی پی ایل میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ان کرکٹرز میں جونی بیرسٹو، کرس ووکس اور ڈیوڈ ملان شامل ہیں، جبکہ بین اسٹوکس، جوفرا آرچر اور جوز بٹلر پہلے ہی آئی پی ایل سے دستبردار ہو چکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں