کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی جانب سے ’ کٹھ پتلی چیف سلیکٹر‘ کہے جانے پر ردعمل دے دیا۔ کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ


شعیب اختر میرے پرانے ساتھی ہیں، ان سے کافی گہری دوستی ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے، ان کی اس بات پر میں

کوئی جواب نہیں دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز اور تجزیہ کاروں کی اپنی رائے ہوتی ہے، ضروری نہیں کہ وہ ہر مرتبہ درست ہوں۔ چیف سلیکٹر کی جاب ہمیشہ دباو کا شکار رہتی ہے،

چاہے کوئی بھی چیئرمین ہوتاہم رمیز راجہ کی نامزدگی کے بعد میں نے کوئی دباو محسوس نہیں کیا۔ خیال رہے کہ شعیب اختر نے کہا تھا کہ اس سکواڈ کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ محمد وسیم چیف سیلکٹر نہیں ہیں وہ تو بس ایک کٹھ پتلی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں