رمیز راجہ ٹیم سلیکشن میں مداخلت نہیں کرسکتے وہ ۔۔‘‘ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے خاموشی توڑدی

78

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ رمیز راجا ٹیم سلیکشن میں مداخلت نہیں کرسکتے۔ مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق محمدوسیم نے کہا کہ رمیز راجا صرف ٹیم کی منظوری دیتے ہیں، وہ سلیکشن میں مداخلت نہیں کرسکتے۔


رمیز راجا سے نئی سلیکشن کمیٹی اور طریقہ کار پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایسا کہنے والے درست نہیں کہ بورڈ میں مجھے وسیم اکرم لائے ہیں، جب سے ذمے داری ملی ہے وسیم اکرم سے رابطہ کم ہوگیا ہے۔

معین خان اور ندیم خان سے اعظم خان کی سلیکشن پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ شاداب خان کی فارم اور فٹنس پر تشویش تھی، ویسٹ انڈیز کے دورے میں سپنر نے ردھم حاصل کیا۔ ہم ٹی 20 ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں،

قومی ٹیم کو ایونٹ کا سیمی فائنل اور فائنل کھیلتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ ضرورت پڑی تو ورلڈ کپ کی ٹیم میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں، فی الحال ٹیم میں تبدیلی کا سوچا نہیں ہے۔