رشتہ تصویر لگ رہی ہے۔ حسن علی کی تصویر پر بابراعظم کا دلچسپ تبصرہ

47

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فاسٹ بولر حسن علی کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ کر ڈالا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسن علی نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے


جس میں وہ کافی پُرکشش نظر آرہے ہیں۔ حسن علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’لباس، ہمیشہ مُتاثر کرتا ہے‘۔ فاسٹ بائولر کی اس تصویر پر جہاں اُن کے مداحوں نے محبت سے بھرپور تبصرے کیے تو وہیں کپتان بابراعظم بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔ بابراعظم نے لکھا کہ ’حسو (حسن) بہت اچھا لگ رہا ہے، اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ویسے یہ رشتہ تصویر لگ رہی ہے‘۔