کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
افغانستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت سے راشد خان کے استعفے کے بعد نئے کپتان کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق


راشد خان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں محمد نبی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ باقی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ کپتانی سے استعفیٰ دینے والے راشد خان بھی اسکواڈ میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ افغان کرکٹر راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ راشد خان نے قیادت چھوڑنے کا فیصلہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے

اسکواڈ کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد کیا۔ راشد خان نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں میری مشاورت شامل نہیں تھی بطور کپتان ٹیم کے انتخاب میں میری رائے ضروری تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں