کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ نامزد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کے ساتھ ملاقات مثبت رہی ہے ، وہ کھلاڑیوں کو اپنے منصوبے سے متعلق آگاہ کرنا چاہتے تھے،


رمیز راجہ چاہتے ہیں کھلاڑی ماڈرن کرکٹ کھیلیں ۔ ورلڈ کپ قریب ہے اس لیے منفی چیزوں پر توجہ نہیں دیں گے۔ ورلڈ کپ کے لیے ہمارا سپن بائولنگ اٹیک بہت اچھا ہے،

مصباح الحق اور وقار یونس کا جانا ان کا ذاتی معاملہ ہے، سلیکشن کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے وضاحت کر دی ہے۔ کپتان بابراعظم کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں