مصباح الحق کے مستعقی ہونے کےبعد قومی ٹیم کا نیا کوچ کون ہو گا؟رابطے شروع کر دیئے گئے

58

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی کوچز لانے کا ارادہ کر لیا ہے، بورڈ کے نئے متوقع چیئرمین رمیز راجہ کئی غیر ملکی کوچز سے رابطے میں ہیں۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کا امتحان مزید چیلنجنگ ہو گیا ہے۔ ورلڈ کپ پاکستان ٹیم کا ایک اہم ترین اسائنمنٹ ہے جس کے لیے بورڈ کے متوقع چئیرمین رمیز راجہ کافی سنجیدہ نظر آرہے ہیں اور یہ بات اب یقینی ہے کہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اگلا کوچ اور معاون اسٹاف غیر ملکی ہو گا۔ رمیز راجہ کئی غیر ملکی کوچز سے رابطے میں ہیں اور اطلاعات کے مطابق پی سی بی حکام پیٹر مورز سمیت

کئی کوچز سے بات چیت کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجہ پروفیشنل ازم کو ترجیح دیتے ہوئے ایسی کوچنگ ٹیم لانا چاہتے ہیں جو پاکستان ٹیم کو مکمل تبدیل کرے۔