کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
شعیب اختر کےتبصرے کے بعد وسیم اکرم بھی میدان میں آگئے ، کہا کہ غریب کی ہائے اور بیوقوف سے رائے کبھی نہیں لینی چاہئے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی کے پروگرام میں اینکر وسیم بادامی نے کہا کہ


میں نےخبر دیکھی ہے کہ شعیب اختر نے کہا ہے وہ چیئرمین پی سی بی سے کم کوئی عہدہ نہیں لیں گے جس پر وسیم اکرم نے پنجابی زبان میں’’ کہا تے چیئر مین ای بنن دیو اوہنوں ‘‘ پتہ نہیں اسکی باتوں کو کیوں آپ سنجیدہ لے لیتے ہیں،

جس آدمی کو تمیز نہیں ہے اس کو کچھ نہیں پتہ زندگی میں ۔ وسیم اکرم نے جاوید میانداد سے متعلق کہا کہ جاوید بھائی بہترین کرکٹ سمجھتے ہیں مگروہ آج کل کی کرکٹ سے جڑے ہوئے نہیں ہیں،

جاوید میانداد کرکٹ بورڈ میں بطور کرکٹنگ کنسلٹنٹ یا کرکٹنگ ڈائریکٹر آسکتے ہیں ، بطور کوچ ہمیں ایسا کھلاڑی چاہئے جو موجودہ کرکٹ سے 10 سال سے وابستہ ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں