کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ گزشتہ ایک سال سے شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران 1400 سے زائد رنز بنائے ہیں اور ان کی نظریں ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑنے پر ہیں۔


اس وقت یہ ریکارڈ سابق پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز محمد یوسف کے پاس ہے جنہوں نے 2006ء میں 1788 رنز بنائے تھے۔ 2006ء میں محمد یوسف نے 99.33 کی غیر معمولی اوسط سے 1788 رنز بنائے

جس میں 9 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل تھیں ، انہوں نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف شاندار ڈبل سنچری بھی سکور کی تھی ۔ محمد یوسف نے یہ سنگ میل صرف 11 ٹیسٹ میچوں میں حاصل کیا تھا۔

جو روٹ پہلے ہی اس کیلنڈر سال میں 12 میچ کھیل چکے ہیں اور سال کے اختتام تک مزید 4 میچز کھیلیں گے۔ انہوں نے اب تک 66.13 کی اوسط سے 1455 رنز بنائے ہیں جن میں 6 سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں