کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی شہر قائد کی سڑکوں پر موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان اپنے بیٹے عبداللہ کو


موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بائیک کے انتخاب میں پکا کراچی والا ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی ہیوی بائیک کی بجائے سیونٹی استعمال کر رہے ہیں اور کراچی والوں کی طرح اس پر کپڑے کا کور بھی چڑھا رکھا ہے۔ سرفراز احمد کی ویڈیو بنانے والے لڑکوں نے انہیں اپنے مقامی گراؤنڈ میں سیریز کھیلنے کی بھی پیشکش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں