شعیب اختر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے اپنا منتخب کردہ سکواڈ سامنے لےآئے! کن کھلاڑیوں کو شامل کیا؟جانیے

75

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں سے مطمئن نہیں ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ مستقبل قریب میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ پی ٹی وی سپورٹس پر بات کرتے ہوئے


شعیب اختر نے موجودہ چیف سلیکٹر محمد وسیم پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم تبدیل کی جائے گی، محمد وسیم چیف سلیکٹر نہیں ، وہ صرف ایک کٹھ پتلی ہیں۔

انہوں نے میگا ایونٹ کے لیے اپنی منتخب کردہ ٹیم بھی شیئر کی۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ میں بابراعظم ، محمد حفیظ ،

محمد رضوان ، شعیب ملک ، عماد وسیم ، شاداب خان ، شاہین آفریدی ، حسن علی ، شاہنواز دہانی ، فہیم اشرف ، محمد عامر ، فخر زمان اور حسین طلعت شامل ہونا چاہیے۔