کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ورلڈ کپ کے لئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان محمد وسیم نے کیا۔ جب سے سکواڈ کا اعلان ہوا ہے سلیکٹرز اور پی سی بی پر سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہ کرنےکے لئے کڑی تنقید کی جارہی ہے۔


چیف سلیکٹر محمد وسیم سے جب وسیم بادامی نے محمد عامر کے بارے میں سوال کیا تو چیف سلیکٹر نے کہا کہ میں نے ان پلیئرز میں سے سلیکشن کرنی ہوتی ہے جو کہ دستیاب ہوتے ہیں۔ محمد عامر دستیاب نہیں ہیں کیوں کے وہ ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ اگر وہ ریٹائر نہ ہوتے اور ان کی پرفامنس بھی اچھی ہوتی تو شاید ان کو چانس دیا جا سکتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں