مصباح الحق اور وقاریونس کے استعفوں کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

60

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق اورباولنگ کوچ وقار یونس کے استعفوں کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ذرائع کے مطابق رمیز راجہ کی بطور پی سی بی چیئرمین نامزدگی دونوں کی دستبرداری کی وجہ بنی ہے، رمیز راجہ دونوں کوچزکو اپنے فیوچر پلان سے آگاہ کرچکے تھے اور


ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلی کا عندیہ بھی دے دیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پرتصدیق یا تردیدکرنے سے انکارکیا ہے۔ ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق خوداپنے عہدے سے مستعفی ہوئے جبکہ

وقار یونس نے مصباح الحق سے مشاورت کے بعد استعفیٰ دیا۔رپورٹس کے مطابق مصباح الحق کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں پربھی اعتراض تھا، وہ اعظم خان کوٹیم میں شامل کرنے کے خلاف تھے،

اعظم خان کو کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کی پسند پر قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ رمیز راجہ نے قومی سکواڈ کی حتمی فہرست میں اپنی رائے بھی دی تھی۔