کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر عاقب جاوید نے سابق باﺅلنگ کوچ وقار یونس کو مشورہ دیا ہے کہ اب وہ دوبارہ کمنٹری کرنے کے بجائے پہلے کوچنگ سیکھیں۔ وقار یونس 15 برسوں میں 5 مرتبہ کوچ بنے ہیں،


اتنا تو کسی پلیئر کا کم بیک نہیں ہوتاجتنا یہاں کوچ کا کم بیک ہوتا ہے، ایسا دنیا میں کہیں نظر نہیں آئے گا۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جب مصباح الحق کو کوچنگ کی ذمے داریاں دی گئی تھیں میں نے اسی دن کہا تھا کہ

اس سے بڑی زیادتی کوئی اور نہیں ہو سکتی کہ آپ پہلی مرتبہ کوچنگ کریں اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں، ایسا ہو نہیں سکتا۔ ماضی میں دیکھیں جو بندہ بھی بغیر کوچنگ سیکھے بغیر آیا چاہے وہ

جاوید میاں داد ہوں یا کوئی اور، ان میں کوئی کامیاب نہیں ہوا اور نہ ہو سکتا ہے، کیونکہ کھیلنا اور کوچنگ کرنا دو مختلف چیزیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں