کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے خواتین اور مرد کرکٹرز کو نامزد کر دیا ، مردوں میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ، بھارت سے جسپریت بھمرا اور انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ شامل ہیں ۔


شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 18وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بھارت کے بھمرا بھی گزشتہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں نو وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ، اسی سیریز کے دوسرے میچ میں انہوں نے نویں نمبر پر آکر 89رنز بھی بنائے اور بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ اس اسی سیریز میں بھارت کے خلاف 64 ، 109، 180، 33، اور 121 رنز بنائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں