کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے اور کرکٹ بورڈ کو فیصلوں سے آگاہ کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ


اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ مجھے اپنے اہلخانہ سے دور بائیو سیکیور ماحول میں کافی وقت گزارنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے میں نے اس عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

وقار یونس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”مصباح الحق نے اپنے فیصلے اور مستقبل کے منصوبے مجھے بتائے جس کے بعد میرے لیے مستعفی ہونا سیدھا راستہ تھا کیونکہ ہم نے

ایک ساتھ یہ عہدہ سنبھالا تھا اور ایک جوڑی کے طور پر کام کیا تھا اور اب ایک ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں مقرر کیا گیا تھا اور ان کے کنٹریکٹ میں اب بھی ایک سال باقی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں