کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔نائٹ کلب جانے کے معاملے پر برس پڑے ۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں شعیب اختر نے کہا ہے کہ


شعیب اختر نے کہا کہ وسیم اکرم ہر انٹر ویو میں کہتے ہیں کہ شعیب اختر کو میں نے کلب سے پکڑا ،کبھی وسیم اکرم سے یہ پوچھ لیں کہ شعیب اختر کو کبھی جم میں بھی لے کر گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا وسیم اکرم چودہ سال میں ایک دفعہ بھی شعیب اختر کو کان سے پکڑ کر جم میں بھی لے کر گئے۔ راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ

خود تو ساری زندگی کلب میں گزاری ہے، اگر شعیب اختر ایک آدھ بار کلب چلا گیا تو کیا مسئلہ ہو گیا، میں نے بڑوں سے ہی سیکھا، میرے بڑے سارے کلبنگ کرتے تھے۔


واضح رہے کہ وسیم اکرم بھارتی پروگرام کپل شرما شو سمیت کئی پروگراموں میں یہ واقعہ بتا چکے ہیں کہ ایک دفعہ سیریز کے دوران وسیم اکرم نے شعیب اختر کو رات کو کلب جانے سے روکا اور

شعیب اختر نے قسم کھا کر کہا کہ ’کیا بات کر رہے ہیں وسیم بھائی ! میں بالکل کلب نہیں جاوں گا ‘، پھر اس رات جب وسیم اکرم کلب گئے تو وہاں پر شعیب اختر کو

ڈانس کرتے دیکھا تو کان سے پکڑ کر کلب سے باہر لے آئے۔ کرکٹ سے جڑی مزید خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں