کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ کے سربراہ ثقلین مشتاق اور قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس ہیڈ کوچ مصباح الحق کی جگہ نیوزی لینڈ ون ڈے انٹرنیشنل (ون ڈے) سیریز کے لیے قومی ٹیم کی کوچنگ کے مضبوط امیدوار ہیں۔


ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ مصباح آنے والی سیریز میں حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں ، ہیڈ کوچ کا ویسٹ انڈیز میں کو رونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہوچکے ہیں۔

فی الحال یہ بات زیر بحث ہے کہ کیا مصباح الحق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کا چارج سنبھالیں گے یا کوئی اور عارضی طور پر یہ ذمہ داری نبھائے گا۔

توقع ہے کہ پاکستان آمد پر مصباح الحق کی پی سی بی حکام سے ملاقات متوقع ہے جس میں ان سے پوچھا جائے گا کہ آیا وہ 8 ستمبر سے بائیو سیکیور ببل میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں یا پھر وہ آرام کرنا پسند کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں