کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ ہونے پر حیران قومی کرکٹ ٹیم کے سپن بائولنگ آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا علم ہی نہیں کہ ان کو ٹیم سے نکالنے کی وجہ کیا ہے ۔


آل راؤنڈر کا خیال ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کے بعد اپنی واپسی ممکن بنانے کیلئے پرعزم ہیں لیکن وہ اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ عالمی کپ 2019ء کے بعد

انہیں صرف 2 یا 3 میچوں میں موقع دے کر ڈراپ کیوں کردیا گیا۔ مگر وہ ٹیم انتظامیہ کے اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور تسلسل کے ساتھ ڈومیسٹک میچوں میں عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی واپسی کی کوشش کرتے رہیں گے ۔

واضح رہے کہ اماد وسیم کی کارکردگی حالیہ عرصے میں بہت زیادہ اچھی نہیں رہی ہے اور انہیں وکٹوں کے حصول میں مشکلات کے ساتھ ہی بیٹنگ کے دوران بھی بہت زیادہ کامیابی نہیں مل سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں