ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم میں اعظم خان کی جگہ بڑے پاورہٹر کی واپسی متوقع

84

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں نوجوان کرکٹر حیدر علی کی واپسی کے امکانات روشن ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے لیے مشاورت جاری ہے، متوقع چیئرمین رمیز راجہ نے


رمیز راجہ نے سلیکشن کمیٹی کو گائیڈ لائنز بتا دیں، چیف سلیکٹر کپتان اور مینجمنٹ کے اراکین سےصلاح مشورہ کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کیا جانا ہے،

بیس رکنی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا، ورلڈ کپ کیلئے15 رکنی اسکواڈ کےساتھ اضافی کھلاڑی رکھنے کی بھی اجازت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اعظم خان کی واپسی کا امکان نہیں،

حیدر علی کی واپسی متوقع ہے۔ شعیب ملک اور وہاب ریاض کی بھی واپسی مشکل ہے جبکہ شاہنواز دھانی کو موقع ملنے کا امکان ہے۔