پیرالمپکس میں حیدرعلی کی جیت، بابر اعظم کا پیغام بھی سامنےآگیا

40

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبارک ہو،ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر


ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ‘حیدر علی مبارک ہو، ہمیں آپ پر فخر ہے،اسی طرح ہم سب کو متاثر کرتے رہیں۔‘ واضح رہے کہ پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کردی اور پاکستان کیلئے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔