کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق کپتان انضمام الحق نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے گرین شرٹس سکواڈ میں شان مسعود اور آصف علی کے انتخاب کی حمایت کی ہے۔ اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے


سابق چیف سلیکٹر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں اپنی بیٹنگ سے متاثر کرنے والے شان مسعود کو ورلڈ کپ سکواڈ میں اپنے اوپنر کے طور پر منتخب کیا۔ انضمام نے کہا کہ

اگر میں شان مسعود کے بارے میں بات کرتا ہوں تو میں نے انہیں پی ایس ایل اور کے پی ایل میں کھیلتے دیکھا ہے،میں نے جتنے بھی کھلاڑیوں کو دیکھا ، میرے خیال میں وہ وہی ہوں گے

جنہوں نے بہت اچھا کھیلا ہے۔ وہ بہت ہی بہترین سٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلتا ہے اور سمجھداری کے ساتھ شاٹس مارتا ہے ،

وہ سٹرائیک کو روٹیٹ کرنا جانتے ہیں لہذا اگر میرے پاس کوئی چوائس ہو تو میں یقینی طور پر اس پر غور کروں گا ،وہ ایک اچھا فیلڈر اور ایک بہترین ٹیم پلیئر ہے ۔

انضمام الحق نے مزید کہا کہ ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین آصف علی کی سلیکشن کے لیے بھی سوچنا چاہیے کیوں کہ وہ اہم مواقع پر اپنی وکٹ گنوانے کے باعث تنقید کا نشانہ بننے کے بعد اب اپنی بیٹنگ میں بہتری لاچکے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ چھٹی پوزیشن پر ہمیں ایک ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو کسی بھی وقت بڑے شاٹس مار سکے اور وہ کھلاڑی آصف علی ہے ،آصف علی پر غور کیا جائے، وہ قابل اعتماد کھلاڑی نہیں رہا لیکن

اس نے اپنی بیٹنگ میں کچھ پختگی پیدا کی ہے اور اب سمجھداری سے کھیلتا ہے۔ اس قسم کے کھلاڑی آپ ہر وقت انحصار نہیں کرتے ہیں، اگر وہ 5 میں سے 3 میچوں میں پرفارمنس دے تو اس کا مطلب ہے کہ

وہ بہت اچھا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپتان توقع کرتا ہے کہ وہ آتے ہی چوکے اور چھکے مارنا شروع کردے گا لیکن ایسا کرنے کی صورت میں وہ آئوٹ بھی ہوسکتا ہے، میرے خیال میں اسے مڈل آرڈر میں ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں