مونچھوں کےبعد وسیم اکرم کی ایک اور تصویر نےمداحوں کو حیران کر دیا

40

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے مونچھوں کے بعد اپنی ایک اور نئی حیران کن تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، یاد رہے کہ وسیم اکرم ان دنوں آسٹریلیا میں قرنطینہ میں ہیں۔


چند روز قبل وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہیں مونچھوں میں دیکھا گیا تھا۔

وسیم اکرم نے ہوٹل کے کمرے سے ایک اور حیران کن تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں وسیم اکرم نے لکھا کہ میرا آسٹریلیا کے ہوٹل میں قرنطینہ کا 12واں روز ہے اور بالآخر میں نے ریزر ڈھونڈ لیا ہے، خوش ہوں لیکن یہ بہت مشکل ہے۔