سرفراز کو ڈراپ کرکے محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیوں کیا؟ چیف سلیکٹر محمد وسیم نےواضح جواب دے دیا،

88

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے 20 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ جولائی میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ رہنے والے حارث سہیل ، سلمان علی آغا ، سرفراز احمد اور صہیب مقصود کو ڈراپ کردیا گیا۔


سرفراز کو ٹیم سے نکال کر محمد حارث کو ٹیم میں لینے کے فیصلے پر محمد وسیم نے وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد حارث ڈومسٹک کرکٹ میں بھی پرفارم کر رہے ہیں اور ماڈرن کرکٹ میں

جس طرح کی بیٹںگ کرنی ہوتی ہے ان میں وہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد رضوان ہماری پہلی چوائس رہیں گے لیکن ہم نے کوشش کی ہے کہ ان کے ساتھ ایک نوجوان وکٹ کیپر کو رکھیں۔

ہوم سیریز ہے اس لئے ہم نے انہیں سلیکٹ کیا ہے۔ واضح رہے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے میچز 17 ، 19 اور 21 ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔