کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
رمیز راجہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا چار ج سنبھالنے سے پہلے ہی کپتان بابر اعظم سے ملاقات کر تے ہوئے انہیں فری ہینڈ دے دیا ہے ۔ نجی ٹی وی سماء نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ


رمیز راجہ نے کپتان بابراعظم سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کھلی چھٹی دیتے ہوئے کہا کہ ” مجھے نتائج چاہئیں ، اپنی مرضی کی ٹیم بناﺅ ، ورلڈ کپ سکواڈ اپنی مرضی سے منتخب کرو، کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔“ رمیز راجہ کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیئے جانے پر

بابراعظم نے شکریہ اداکیا اور یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں گے، میں فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں