رمیز راجہ کوچیئرمین پی سی بی بنانے کی خبروں پر سرفراز نوازبرس پڑے، کھری کھری سنادیں

82

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی مخالفت کردی اور الزام لگایا کہ بھارت نواز رمیز راجہ کو پی سی بی چیئرمین بنانا درست نہیں ہوگا،


رمیز راجہ نے بگ تھری منصوبے میں بھارت کی بھرپور حمایت کی تھی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

احسان مانی کو وزیراعظم کی بات مان کر ورلڈ کپ تک کام کرنا چاہیے، سابق کرکٹر ماجد خان، سلیم الطاف، ظہیر عباس، جواد خان موزوں امیدوار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ جاتی کرکٹ بحال کی جائے کھلاڑی بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔