شاداب خان اور حسن علی کے ساتھ مزاحیہ گفتگو میں کودنے پر سرفرازاحمد سپورٹس اینکر عالیہ رشید پربرس پڑے ،کھر ی کھری سنا دیں

87

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سپورٹس اینکر عالیہ رشید پر برس پڑے ۔ تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سر فراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد پاستہ بنا رہے ہیں ۔ اس پر شاداب خان نے مذاق میں کہا کہ ’ بھابھی ! آتے ہی کپتان کو کام پر لگا دیا ۔‘ حسن علی نے

ویڈیو دیکھ کر سرفراز احمد کو کہا کپتان یہ والا ٹیلنٹ بتا یا ہی نہیں آپ نے !!!۔ اس پر شاداب خان نے کہا کہ اگلی بار چائے کپتان سے بنوانی ہے۔


اس گفتگو میں اچانک سپورٹس اینکر عالیہ رشید نے انٹری دیتے ہوئے کہا کہ اوبھائی! ہاتھ ہولا رکھو ،پانی پلانے پر اتنا آسمان ٹوٹ پڑا تھا اب چائے بھی بنواﺅ گے ۔

عالیہ رشید کے اس ٹوئٹ پر سر فراز احمد کو غصہ آگیا اور انہوں نے کہا کہ بات کیا ہو رہی ہے اور آپ کیا بات کر رہی ہیں ،پہلی بات یہ کہ آپ کو اس گفتگو میں شامل ہی نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ

یہا ں کرکٹ نہیں چل رہی ہے ۔سرفراز احمد نے عالیہ رشید سے کہا کہ بہتر ہے کہ آپ اپنی رائے کرکٹ پر رکھیں ، نجی معاملات میں مداخلت نہ کریں ۔شاداب خان کی فرمائش پر سرفراز احمد نے کہا کہ حاضر جناب !! ! ایک دم کڑک چائے ملے گی آپ کو ۔


سارفراز احمد کے کرارے جواب پر سوشل میڈیا پر انکو خوب سراہا جا رہا ہے، اور لوگ کہہ رہے ہیں ایسے ہی ہونا چھاہیے تھا