کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈری کرکٹر این بشپ نے ایک ٹویٹ میں پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ کو اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والے سب سے بڑے چیلنج پر روشنی ڈالی۔ این بشپ نے کہا کہ


شاہین آفریدی کے ورک لوڈ کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے کی ضرورت ہے تاکہ فاسٹ بائولر اپنے کیریئر میں ترقی کرے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ شاہین شاہ آفریدی کی صورت میں

پاکستان کے پاس ہیرا موجود ہے، ان کا ورک لوڈ سنبھالنا بہت ضروری ہوگا، شاہین کو کیریئر بیسٹ بائولنگ کی مبارک باد دیتا ہوں‘‘۔ شاہین شاہ آفریدی نے کنگسٹن کے سبینا پارک میں

دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے دوران 51 رنز کی قیمت پر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اور دوسری اننگس میں 4 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو ٹیسٹ میچ جتوانے میں اہم کردا ادا کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں