کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بوم بوم شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جوائن کرنے کی خبریں گردش کرنے لگیں، آفریدی کو سرفراز احمد کی جگہ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن میں


بوم بوم شاہد آفریدی کے ملتان سلطان چھوڑ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے معاہدہ کرنے کی خبریں ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے انکشاف کیا ہے کہ شاہد آفریدی کو سرفراز احمد کی جگہ

کپتان بھی بنایا جاسکتا ہے اگر سرفراز خود دستبردار ہونا چاہیں۔ ندیم عمر نے کہا کہ شاہد آفریدی کے پی ایل کی فاتح راولا کوٹ کے کپتان رہے ہیں وہ ٹیم کو لڑانے کا ہنر جانتے ہیں،

آفریدی سری لنکن لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کا بھی حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل میں شاہد آفریدی پشاور زلمی، کراچی کنگز اور ملتان سلطان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں