کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر نے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ رمیز راجا تجربہ کار ہیں اور کرکٹ کو سمجھتےہیں،


تبدیلی ضروری تھی جو کہ اب ہوگئی ہے اور مستقبل میں رمیز راجا کے فیصلوں کو دیکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ حالیہ عرصے کے دوران کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکے،

حفیظ اورشعیب ملک کی ضرورت ہے اور دونوں کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں