کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر کا کہنا ہے شعیب ملک دباؤ کا سامنا کرنا جانتے ہیں اس لیے انہیں کپتان ہونا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں عمران نذیر کا کہنا تھا کہ تجربے کاکوئی نعم البدل نہیں ہے اور شعیب ملک اس وقت ٹیم کی ضرورت ہیں۔


انہیں سنگلز لینے کا پتا ہے اور فٹنس بھی بہترین ہے، ان کے بارے کہا جاتا ہے کہ ان کی بال پر آنکھ پہلے جیسی نہیں رہی، عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سر پر ہے لیکن یہاں کسی کو نہیں پتا کہ اوپنر اور مڈل آرڈر میں کس نے آنا ہے، ٹیم مینجمنٹ کو فخر زمان اور شرجیل خان سے اوپن کرانی چاہیئےعمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل کھلاڑیوں کو موقع دیں ،اگر یک دم انہیں ورلڈکپ میں کھلادیا تو کھلاڑی پر دباؤ ہوگا، شرجیل خان میں اوپنر کا ٹیلنٹ ہے ،اگر ٹیم میں لائے ہیں تو اعتماد دینے کے لیے تسلسل کے ساتھ کھلائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں