فواد عالم کی بھی آئی سی سی رینکنگ میں اونچی چھلانگ! 34 درجہ ترقی کے بعد کس نمبر پر پہنچ گئے؟جانیے

64

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےنئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے اور شاہین شاہ آفریدی صف اول کے 10 بہترین بولرز کی فہرست میں جگہ بنانےمیں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اسی کے ساتھ قومی ٹیم کے سٹار بلے باز فواد عالم کی بھی آئی سی رینکنگ میں بڑی طرقی ہوئی ہے۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کے بعد رینکنگ میں دس درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر پہنچ چکےہیں۔

بولرز میں پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں، ٹم ساوتھی کا دوسرا اور جوش ہیزل ووڈ کی تیسری پوزیشن ہے۔ حسن علی 17ویں جب کہ محمد عباس کی 18ویں پوزیشن ہے۔ بیٹنگ میں پاکستانی ٹیم کےکپتان بابر اعظم ایک درجے بہتری کے ساتھ

ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں، کین ویلیمسن کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔ جو روٹ کا دوسرا نمبر ہے۔ محمد رضوان انیسویں، فواد عالم بھی چھلانگ لگا کر اکیس ویں اور اظہر علی بائیس نمبر پر ہیں پاکستان کی مجموعی ٹیم رینکنگ پانچویں ہے۔