جمیکا ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل بارش کےباعث منسوخ

24

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کنگسٹن جمیکا میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

تیسرے، چوتھے اور پانچویں روز کا کھیل مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے پہلے شروع ہوگا۔ پاکستان اپنی پہلی اننگز 4 وکٹ 212 رنز سے آگے بڑھائے گا۔ محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے قومی ٹیم کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔