کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کشمیر پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم راولاکوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی ٹرافی جیتنے کے بعد گھر پہنچے تو انہیں اہلیہ نے شاندار طریقے سے خوش آمدید کہا جس پر کھلاڑی نے شکریہ بھی ادا کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور اہلیہ کی جانب سے کیے جانے والے خوبصورت ویلکم کا شکریہ ادا کیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گھر پہنچ کر بہت اچھا محسوس کررہا ہوں، بیگم کا اتنا اچھا ویلکم کرنے کا شکریہ۔ جواب میں اہلیہ نادیہ نے لال دل والے ایموجی کا استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں