نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان سےمتعلق خدشات، پاکستان کرکٹ بورڈ نےشائقین کرکٹ کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

37

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خدشات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال کے بعد مختلف میڈیا رپورٹس میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں سیریز کی میزبانی کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں اور

پی ایس ایل کی طرح نیوزی لینڈ سیریز میں بھی کھلاڑیوں کو “اسٹیٹ گیسٹ” کا درجہ حاصل ہو گا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ بورڈ نے دورے کے حوالے سے پی سی بی سے تاحال کوئی بات نہیں کی ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ریگ ڈیکاسن کا اس ماہ ہونے والا دورہ پہلے سے ہی شیڈول تھا، ریگ ڈیکاسن کی آمد کا خطے کی بدلتی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔