کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ویسٹ انڈیز کےلیجنڈری سابق فاسٹ بائولر کرٹلی امبروز نے انکشاف کیا کہ 1997ء میں دورہ پاکستان کے دوران جب انہوں نے شعیب اختر کا پہلی مرتبہ سامنا کیا تو حیران رہ گئے۔ یوٹیوب پردی کرٹلی اینڈ کرشمہ شو میں


سر کرٹلی ایمبروز نے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب اختر کوکھیلنے کے بعد لیجنڈری کرکٹرز وسیم اکرم اور وقار یونس میڈیم پیسرز دکھائی دینے لگے تھے۔ کرٹلی ایمبروز کا کہنا تھا کہ 1997ء میں جب ہم

پاکستان آئے تو ہم وقار یونس اور وسیم اکرم کا سامنا کر نے کے عادی ہو چکے تھےتاہم اس سے پہلے ہم نے کبھی شعیب اختر کو نہیں دیکھا تھا، ہم نے سوچا کہ وسیم اکرم اور

وقار یونس بہترین کھلاڑی ہیں ، اگر ہم ان کی نئی گیند کا سامنا کر سکتے ہیں تو شعیب اختر کو کھیلنا تو مشکل نہیں ہونا چاہیئے، شعیب اختر پہلی چینج پر بائولنگ کرنے آئے اور ہم یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ یہ کیا ہورہا ہے؟


شعیب کو کھیلنے کے بعد وسیم اور وقار ہمیں میڈیم فاسٹ بائولر لگنے لگے، ہم واقعی حیران تھےکیوں کہ شعیب اختر اتنی تیز بائولنگ کر رہا تھا، پاکستان نےکچھ حیرت انگیز کرکٹر تیار کیے ہیں۔

امبروز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چند لاجواب کرکٹرز تیار کیے ہیں جن کا ان کےہوم گرائونڈز پر سامنا کرنا آسان نہیں ہے۔ عمران خان جو اب وزیراعظم ہیں ، اس وقت کپتان تھے اور

وہ ایک حیرت انگیز کرکٹر تھے، ان کے پاس جاوید میانداد ، وسیم اکرم اور وقاریونس تھے، اس وقت کی پاکستانی ٹیم لاجواب تھی جسے اس کے ہوم گرائونڈ پر ہرانا انتہائی مشکل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں