کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکیٹو (سی ای او) حامد شنواری نے کرکٹ کے شائقین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ افغانستان میں سیاسی بحران کے دوران کرکٹ کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی ۔


دوسری جانب طالبان نے افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ سے کوئی مسئلہ نہیں اور وہ افغانستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے امور میں مداخلت نہیں کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا آپریشنز کے سربراہ حکمت حسن نے کہا کہ طالبان کو کرکٹ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور انہوں نے ہمیں کہا ہے کہ

ہم اپنے منصوبے شیڈول کے مطابق جاری رکھ سکتے ہیں جس کے بعد ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیار ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان طے شدہ3 میچوں کی ون ڈے سیریز کی میزبانی افغانستان نے کرنی ہے اور یہ سیریز سری لنکا میں شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں