کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے کابل میں ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے کابل میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔


افغان کرکٹ ٹیم آج سری لنکا کیلئے روانہ ہو گی جہاں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔ دوسری جانب افغانستان کے خلاف تین وڈے میچز پر مشتمل سیریز کیلئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیمپ لاہور میں 21 سے 28 اگست تک لگایا جائے گا جس میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کی کو رونا ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔

اس وقت ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز میں مصروف کھلاڑی پاکستان واپس آکر کیمپ میں شامل ہو جائیں گے۔ پکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان بھی ایک دو روز میں متوقع ہے، پاکستانی ٹیم کے سینیر کھلاڑیوں کو ریسٹ دینے کا امکان ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں