مکی آرتھر نے سرفرازاحمد کی کپتانی کے بارے میں نیا انکشاف کر دیا، حیران کن بات کہہ دی

146

کر کٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے اپنے دور کے آخری کپتان سرفراز احمد کوسب سے بہتر کپتان قرار دے دیا ہے۔ مکی آرتھر نےعامرسہیل کے یوٹیوب چینل پر بات کر تے ہوئے کہا ہےکہ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا سب سے زیادہ اچھالگا، پاکستانی میڈیا کو ڈیل کرنا مشکل تھا کیونکہ وہ شروع سے تعاون ہی نہیں کر تا تھا۔ پاکستان میں اچھا ٹیلنٹ ہے،

میں نے جب چارج سنبھالا تو اسٹرکچر وغیرہ کےساتھ رہتے ہوئے کام کر نا تھا، ٹیم کی رینکنگ بہتر کرنا مشن تھا، ہم نے پہلی پوزیشن بھی حاصل کی، مصباح اوریونس جیسے بڑے کھلاڑی تھے۔

سری لنکا کے لئے کوچنگ سنبھالنے والے مکی کہتےہیں کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ ہم 2019 کا ورلڈ کپ جیت سکتے تھے، ویسٹ انڈیز سے ہار نے کا دکھ رہا، اس کے با وجود

اس کےباوجود ہم نے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کے ساتھ نمبر 4 پر فنش کیا، نیوزی لینڈ نیٹ رن ریٹ پر آگے چلا گیا، ہم نے بڑی ٹیموں کوہرا دیا تھا، سیمی فائنل کھیلنے والی اکثر ٹیمیں ہم سے ہاری تھیں۔

میں اپنے دور میں سب کچھ تو حاصل نہیں کر سکا لیکن بہت کچھ اچھا ہوا، ٹیسٹ ٹیم نمبر ون بنی، چیمپئنز ٹرافی جیتی۔ ٹی 20 میں اچھا رہے۔ مکی آرتھر نے انکشاف کیا ہے کہ سرفرازاحمد کے ساتھ میرا تعلق بہت اچھا رہا،

وہ ایک کمال کپتان تھا۔ ایک بات اس میں ایسی دیکھی جو اس سے پہلے کسی کپتان میں میں نے نہیں دیکھی تھی، سرفراز اگر میدان میں پلیئرز پر بول رہے ہو تے تھے، ہر ایک کے ساتھ لگے ہوتے تھے لیکن

جب ڈریسنگ روم میں آتے تو ان کے بھائی بن جا تے اور ہر ایک سے گھل مل جاتے، جیسا کہ کچھ ہوا ہی نہیں، دنیا نے صرف ان کو گرائونڈ میں دیکھا ہے لیکن ڈریسنگ روم میں کسی نے نہیں دیکھا،

سرفراز اپنے کھلاڑیوں کے مقبول ترین کپتان تھے، ایسی بات میں نے مائیکل کلارک، گریم اسمتھ اور مصباح الحق کے ساتھ کام کر تے نہیں دیکھی، سویہ بات انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔