پاکستان کی یہ 6 مشہور شخصیات کون سا کارو بار کررہی ہیں؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

33

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطا بق پاکستان کی مشہور شخصیات صرف ایک شعبے سے وابسطہ نہیں ہیں، بلکہ اس کے علاوہ اپنے دیگر کاروباروں میں بھی مصروف رہتے ہیں۔ آپ بھی دیکھیئے یہ شخصیات کون کون سے کارو بار کر رہی ہیں۔


شاہد آفریدی عوام کی خدمت میں ہر طرح سےپیش رہتے ہیں، کبھی فلاحی کاموں میں آگے تو کبھی کشمیریوں کے حق کے لئے آواز بلند کر تے ہیں۔

مگر اب شاہد آفریدی نے عوام کی اسکن کا خیال رکھتے ہوئے اسکن کیئر برانڈ لانچ کر دیا ہے۔ انہوں نےاپنے اسکن کیئر برانڈ کا نام ‘اوہ لالا’ رکھا ہے، جو مارکیٹ میں موجود دیگر

برانڈ کےناموں سے بلکل مختلف ہے۔ شاہد آفریدی نے 23 مارچ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئیٹ کیا اور لکھا کہ: ” یوم پاکستان کے موقع پر میں ہوپ کیئر 10 کی دنیا سے ‘اوہ لالا’ کو بھی لا رہا ہوں۔”

اوہ لالا! برانڈ مرد و خواتین دونوں کے لیے بہترین معیار کی کیئر مصنوعات پیش کرنےجا رہا ہے جن کے استعمال سے ہر انسان خود کو بااعتماد محسوس کرے۔

ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ جس میں انہوں نے والدین اورمداحوں کو شکریہ بھی کہا جنہوں نے انہیں لالا اور بوم بوم کہا۔

ویڈیو میں شاہد آفریدی اوہ لالا کی ٹیگ لائن ‘اوہ لالا ، ہمیشہ چمکتےرہو، لوگوں کے دلوں میں بستے رہو’ بھی استعمال کی گئی۔ اسکن کیئر برانڈ سے قبل شاہد آفریدی ‘ہوپ ناٹ آؤٹ’ کے نام سے کپڑوں کا برانڈ بھی متعارف کراچکے ہیں۔



مشہور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل پاکستان کی ان مذہبی شخصیات میں سے ایک ہیں جن کو ہر مکاتب فکر کے لوگ پسند کرتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل بھی کپڑوں کاکاروبار کر رہے ہیں جو مذہبی لباس کی عکاسی کر رہا ہے۔

وسیم بادامی ہیمانی ہربلز کے نام سےاسکن کیئر پراڈکٹس اور پرفیومز کا کام کرتے ہیں جس کو عوام نے شروع دن سے ہی بہت پسند کیا ہے۔

اقرارالحسن کا ہوٹل کراچی میں بٹ کڑاہی کےنام سے ہے، جس کا ذائقہ لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

پاکستان کے معروف نعت خواں جُنید جمشید کا نرانڈ جےڈاٹ آج بھی لوگوں کی اولین پسند ہے۔ جس کو جنید جمشید نے اپنی زندگی میں متعارف کروایا تھا۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے بیٹے روشان کے نام سےسرگودھا میں ایک ریئل اسٹیٹ کاروبار کا آغاز کیا۔ انہوں نے سوسائٹی بنائی جس کے دو سیکٹر بھی بنائے گئے اور دونوں فروخت ہوگئے۔