کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی امپایرعلیم ڈار کسی تعارف کے مہتاج نہیں، علیم ڈار اورشہد کی مکھیاں، انہیں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچز کی نگرانی کے فرائض انجام دینے کے لیے جنوبی افریقہ جا نا پڑا تھا.


تفصیلات کے مطابق اس وقت ان کی انگریزی واجبی سی تھی. جوہانس برگ کے تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران وہ اسکوائر لیگ پر کھڑے ایمپائرنگ کر رہے تھے کہ بلے باز کا کھیلا گیا شاٹ،

گراؤنڈ کے باہر لگے ہوئے درخت پر لگے شہدکی مکھیوں کے چھتے سے ٹکرایا. علیم ڈار نے دیکھاکہ مکھیوں کا جھنڈ گراؤنڈ میں آ رہا ہے. انہیں کھلاڑیوں کو خبردار کر نے کے لیے

انگریزی کے الفاظ نہیں مل رہے تھے. انہوں نے گھبراہٹ کے عالم میں پنجابی زبان میں ہی چلا کر کہا، اوئے لمبے پے جاؤ سارے، یہ کہہ کو وہ خودبھی میدان میں لیٹ گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں