کرکٹ سےجڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں شکریہ
کرکٹرز کی اداکاراﺅں کے ساتھ شادیاں تو موضوع بحث رہتی ہیں تاہم اپنی ایک رپورٹ میں ایسےکرکٹرز کی فہرست بیان کی ہے جنہوں نے کھلاڑی خواتین کے ساتھ شادیاں کیں اور اس فہرست میں سرفہرست شعیب ملک


شعیب ملک آتے ہیں جنہوں نےبھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو اپنا جیون ساتھی بنای ا۔ ثانیہ مرزا مایہ ناز ٹینس سٹار ہیں جو بھارت کا تیسرا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ پدم بھوشن بھی حا صل کر چکی ہیں۔

بھارتی کرکٹر دنیش کارتھیک نے اگست 2015ءمیں بھارت کی پروفیشنل سکواش پلیئر دیپیکا پالیکل کے ساتھ شادی کی۔ دیپیکا سکواش کی عالمی رینکنگ میں ٹاپ 10میں شامل ہو نے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔ دونوں نےمسیحی طریقے چنئی میں شادی کی تھی۔

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے کیریئر کےدوران اپنی ٹیم کی قیادت بھی کی۔ ان کی اہلیہ کینڈس وارنر سرفنگ کر تی رہی ہیں اور سرفنگ کے مقابلوں میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔ کینڈس نے 14سال کی عمر سے سرفنگ شروع کی تھی اور دوسال بعد 16سال کی عمر میں انہوں نے نیوساﺅتھ ویلز چیمپئن شپ جیت لی تھی۔

بھارتی کرکٹر شیکھردھون نے ایشا مکھرجی کے ساتھ شادی کی جو تربیت یافتہ کک باکسر ہیں۔ دونوں کی محبت سوشل میڈیا کے ذریعے شروع ہوئی تھی اوراس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہربھجن سنگھ دونوں کے باہمی دوست تھے اور یہی ان کے درمیان گفتگو کا ذریعہ بنا اور بالآخر ایک دوسرےکی محبت میں گرفتار ہو کر دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

ایشانت شرما نے باسکٹ بال کی پلیئئر پراتیما سنگھ کےساتھ شادی کی۔ پراتیما 2011ءمیں دہلی آئی جی ایم اے باسکٹ بال لیگ میں کھیل رہی تھیں جہاں ایشانت شرما کو جج کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ وہیں دونوں کی ملاقات ہوئی جومحبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کرلی۔

بھارتی کرکٹر روبن اتھاپا نے ٹینس کی کھلاڑی شیتل گوتھم کےساتھ شادی کی۔ شیتل گوتھم کئی یوتھ ٹورنامنٹس میں بھارت کی نیشنل ٹینس ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سٹارک نےایک کرکٹر ہی کے ساتھ شادی کی۔ اس خاتون کرکٹر کا نام الیزا ہیلے ہے۔ الیزا ہیلے کی کرکٹ کے ساتھ محبت ان کو وراثت میں ملی ہےکیونکہ لیجنڈ کرکٹر آیان ہیلے ان کے انکل ہیں۔ الیزا ہیلے آسٹریلیا کی نیشنل ٹیم کا حصہ ہیں اور کئی ریکارڈ اپنے نام رکھتی ہیں۔

بھارتی کرکٹر کیدر یادو نے ایک خاتون کرکٹر کےساتھ شادی کی جن کا نام سنیہل پرامود ہے۔ مائیکل کی اہلیہ الیزا کی طرح سنیہل بھی وکٹ کیپر ہی رہی ہیں۔ سنہیل نےاپنے کیریئر کے دوران مہاراشٹر اور ویسٹ زون کی نمائندگی کی۔ وہ ریاست اوڑیسا اور حیدرآباد کی طرف سے ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیل چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں