پاکستان سے میری محبت کی کوئی حد نہیں! شاہد آفریدی نے شاندار ویڈیو شیئر کر دی

29

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں، شکریہ
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 75 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ان کی پاکستان سے محبت کی کوئی حد نہیں ہے۔


شاہد آفریدی نے ویڈیو شیئر کی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ میرے لیے بے حد فخر کا باعث ہے کہ امن اور خوشحالی سے متعین ملک کی نمائندگی کرتا ہوں، انہوں نے اپنے پیغام میں احمد ندیم قاسمی کی شہرہ آفاق نظم کا شعر بھی لکھا کہ ’خدا کرے کہ نہ ختم ہو سر وقار وطن اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو۔