شاہین آفریدی پاکستان کا انمول ہیرا ہے۔ این بشپ نے شاہین کی بڑی تعریف کردی

119

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں، شکریہ
سابق کرکٹر این بشپ نے ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنے کمنٹری کے دوران بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی کی تعریف کی۔ شاہین آفریدی نے دو گیندوں میں دو وکٹیں حاصل کر کے


کریگ براتھویٹ اور جرمین بلیک ووڈ کی 49 رنز کی شراکت کو توڑا اور اگلی ہی گیند پر کائل مائرز کو آؤٹ کرکے ویسٹ انڈیز کو 5وکٹوں پر 100 رنز پر محدود کیا تھا۔ این بشپ کا کہنا تھا کہ

شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کے دوسرے روز شاندار سپیل کیا، اس کی عمر 21 سال ہے اور وہ ایسا ہیرا ہے جسے ابھی تراشا جانا ہے، جب میں 21 سال کا تھا تو میں ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا حالانکہ

میں کھیل رہا تھا، بعض اوقات آپ کسی میں کچھ دیکھ سکتے ہیں حالانکہ اس وقت وہ عظیم کھلاڑی نہیں ہیں جسے آپ چاہتے ہیں کہ وہ بنیں۔