”سن2011 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارت سےشکست مصباح کی وجہ سے ہوئی تھی“ شاہد آفریدی نے حیران کن بات کہہ دی

34

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ 2011کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دینے کا اچھاموقع ضائع کیا، مصباح الحق کو جیت کے لیے درکار رنزکا اوسط لے کر چلنا چاہیے تھا۔

سابق پاکستانی آل راؤنڈر اور سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کےسابق کپتان اور موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھارت کےخلاف ورلڈ کپ 2011ء کے

سیمی فائنل میں جیتنے کا سنہری موقع ضائع کیا تھا۔ اس میچ میں بھارت نے 29 رنز سے کامیابی حا صل کی اور یونس خان (32 گیندوں پر 13 رنز ) اورمصباح الحق (76 گیندوں پر 56 رنز) یونس خان اورمصباح الحق نے

کیریز پر سیٹ ہو نے میں کچھ زیادہ ہی وقت لیا تھا اورسٹرائیک کو روٹیٹ کر نے میں بھی نا کام رہے تھے ۔ آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ یہ ایک بہت اچھا موقع تھا

جس سے فائدہ اٹھانے میں پاکستانی ٹیم محروم رہی۔ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ مصباح نے انتہائی سست رفتار اننگز کھیلی لیکن یہی مصباح کی نیچرہے، وہ کریز پر کافی ٹائم گزارتا ہے اور

کوشش کرتا ہے کہ میچ کو آخری اوورز تک لے کر جائے تاہم اس دن اسے زیادہ بہتر طریقے سے سٹرائیک روٹیٹ کرنی چاہیئے تھی ۔