خاتون سے میک اپ کروانے کی تصاویر پر شاہد آفریدی نے وضاحت کے ساتھ شاندار بات کہ دی

33

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آلراونڈر شاہد آفریدی نے خاتون کے ہاتھوں میک اپ کروانے کی تصاویر کے معاملے کی وضاحت کر دی۔ ویب سائٹ ’اردو نیوز‘ سے گفتگو کر تے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ


جس خاتون کے ساتھ ان کی تصاویر آئی تھیں وہ ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں، انہوں نے میرا ایک کمرشل کیلئے میک اپ کیا تھا۔ آفریدی نے کہا ہے کہ عمومی طور پر ان کا میک اپ مرد میک اپ آرٹسٹ کر تے ہیں لیکن

اس روز دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے خاتون نے ان کا میک اپ کیا۔ انہوں نے کبھی ٹی وی پر خود کو فرشتہ ثابت کر نے کی کوشش نہیں کی، تصویر دیکھ کر جس کا جو دل کر تا ہے کہہ سکتا ہے ، یہ اس کا حق ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے شاہدآفریدی کی ایک خاتون میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ تصاویروائرل ہوئی تھیں جن پر انہیں سوشل میڈیا پر شدیدتنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔