انگلینڈ کا دورہ پاکستان ، ٹی ٹوینٹی میچز کب اور کس شہر میں کھیلے جائیں گے اور ٹیم کب پہنچے گی؟پی سی بی نے شیڈول جاری کر دیا۔

156

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شامل


انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، اس دوران مہمان ٹیم راولپنڈی میں دو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی ، یہ دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے مابین

پہلا میچ 13 اور دوسرا میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی مینز اور وویمنز ٹیم آئن مورگن اور ہیتھرو نائٹ کی قیادت میں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی ، انگلینڈ مینز

کرکٹ ٹیم 15 اکتوبر اسلام آباد سے دبئی روانہ ہو گی جہاں آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ دوسری جانب تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ کی وویمنز ٹیم 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہی قیام کرے گی ۔