پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کی بیٹنگ کے بعد ویسٹ انڈیز کی بھی 2 وکٹیں گرگئی، پورے دن کی جھلکیاں دیکھیں

57

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 217 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ جمیکا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔


پاکستان کی جانب سے اوپنر عمران بٹ 11 اور عابد علی 9 رنز اور اظہر علی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان بابر اعظم نے 40 اورفواد عالم نے 56 رنزبنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے

جیڈین سیلز اور جیسن ہولڈر نے 3,3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیمار روچ نے 2 اور کائل مائیرز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے 2 کھلاڑی 2رنز پر پولین لوٹ گئے،

پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں محمد عباس نے لیں۔ بارش کے باعث پہلے دن 90 اوورزکا کھیل پورا نہ ہوسکا۔ ٹاس کے موقعے پر پاکستان کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔