کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وائٹ بال سیریز کے دوران ریزرو ڈے رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ورچوئل پریس کانفرنس کےدوران انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو رواں سال طویل فارمیٹ کے میچز بھی کم ملے ہیں، ان کی تعداد بھی زیادہ ہونی چاہیے۔


ویسٹ انڈیز سے ٹی 20 سیریز کے موسم سے متاثر ہونے پر مایوسی ہوئی، ہم ورلڈکپ سے قبل کھیلے جانے والے اہم میچز میں مختلف کمبی نیشن آزمانا چاہتے تھے، ایک ٹی ٹوئنٹی

کو رونا کی وجہ سے ختم ہوا اور تین بارش کی نذر ہو گئے۔ موسم کسی کے کنٹرول میں نہیں مگر کرکٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ہمیں متبادل انتظامات کے بارے میں غور کرنا چاہیے۔

چھتوں والے سٹیڈیم چاہئیں یا ہر میچ کے لیے ایک ریزرو ڈے بہتر ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے ایسا کیا جا سکتا ہے تو دیگر کے بارے میں بھی یہ فیصلہ ممکن ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں