کر کٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آئی سی سی ایلیٹ پینل کے سابق رکن اور 2011ء ورلڈ کپ کے موہالی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل میں سچن ٹنڈولکر کو سعید اجمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ قرار دینے والے امپائر نے 10 سال بعد تہلکہ خیزانکشاف کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطا بق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء کاسیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان موہالی میں کھیلا گیا تھا جس میں سعید اجمل نے کھیل کے ابتداء میں ہی لیجنڈ بلے باز

سچن ٹنڈولکر کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی تو امپائر این گولڈ نے اپنی انگلی ہوا میں بلند کر کے انہیں فتح کی نوید سنا دی مگر کچھ توقف کے بعد ٹنڈولکر نےریویو لے لیا اور

تھرڈ امپائر نے فیصلے کو بدلتے ہوئے انہیں ناٹ آﺅٹ قرار دے دیا جس پر خاصا تنازعہ بھی کھڑا ہوا کیونکہ ری پلے میں دکھائی گئی گیند کی موومنٹ بہت،مشکوک نظر آرہی تھی۔


این گولڈ نےبی بی سی لائیو سپورٹ میں گفتگوکر تے ہوئے کہا ہے کہ ” فیصلہ دینے کے بعد میں یہ دیکھ کر خوش ہوا کہ ٹنڈولکر میدان سے جا نے والے ہیں لیکن اچانک انہوں نے ریویو لینے کا فیصلہ کر لیا۔

میں گارنٹی دیتا ہوں کہ اگر میں دوبارہ اس گیند کو دیکھوں گا تو آﺅٹ ہی دوں گا، اتنی سی بات ہے۔ ٹنڈولکر نے گمبھیر کیساتھ گفتگو کی اورلگ رہا تھا جیسے وہ میدان سے جانے والے ہیں اور

اس پر میں اللہ کا شکر ادا کر رہا تھا مگر پھر اچانک وہ مڑے اور ریویو لینے کا اشارہ دیا جس کےبعد دنیا رک سی گئی۔ انہوں نے بتا یا کہ ”آخر کار بلی باﺅڈن نے مجھے بتا یا کہ

گیند لیگ سٹمپ مس کر رہی ہے اور آپ کو اپنا فیصلہ بدلنا ہو گا۔ بہرحال میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں، مگر میں 90 فٹ کی سکرین پر یہ سب کچھ دیکھ رہا تھا اور نظر آ رہا تھا کہ

گیند لیگ سٹمپ سے ایک انچ دوری پر ہے، میرے ساتھ سائمن ٹافل تھے جنہوں نےبہت ساتھ دیا اور آخر کار یہ معاملہ بھی ایک لمحے کی طرح بن گیا۔ جب گیند پیڈ کے ساتھ ٹکرائی، تو

میں نے صرف سعید اجمل کی جانب سے تیز بال ہوتے ہوئے دیکھی جو پیڈز کیساتھ ٹکرا کر سکوائر لیگ کی جانب چلی گئی، یہ بالکل ٹھیک تھا، وہ آﺅٹ ہے۔معاف کرنا، تم آﺅٹ ہو، مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ تم کون ہو،

سچن ہو یا کوئی اور، تم آﺅٹ ہو۔ انہوں نےمزید کہا ہے کہ”ری پلے میں گیند کو لیگ سٹمپ مس کرتا دیکھ کر مجھے یقین نہیں آیا۔ ایسے معاملات آپ کو کسی نہ کسی موقع پر متاثر کر تے ہیں مگر

بطور کھلاڑی جلد از جلد ان چیزوں کو بھولنا ہوتا ہے۔ میرا مسئلہ یہ تھا کہ میں یقین ہی نہیں کر پا رہا تھا کہ

گیند لیگ سٹمپ مس کر رہی ہے، میرے ذہن میں ایک ہی چیز چل رہی تھی کہ یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو فوراً کیا جا سکتا ہے، اور وہ ہے آﺅٹ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں